پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک ( ٹی ایل پی) کی قیادت میں کیا جا رہا مظاہرہ اسلام آباد کی طرف نہیں بڑھے گا کیونکہ ان کے ساتھ ہوئے مذاکرات تقریبا کامیاب ہو چکے ہیں۔
احمد نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ٹی ایل پی کے کارکن پیر یا منگل تک اپنا دھرنا جاری رکھیں گے، لیکن اسلام آباد کا رخ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں بحث کے لیے اٹھایا جائے گا۔
وزیر کے حوالے سے ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ زیر حراست ٹی ایل پی کارکنوں کو رہا کر دیا جائے گا ، ان میں چوتھے شیڈول میں شامل افراد بھی شامل ہیں۔