پاکستان میں ایک فنکار نے قرآن کی آیات کو ایلومینیم حروف سے کینوس پر اتارا ہے، جن پر سونے کی ملمع کاری کی گئی ہے۔
قرآن کے حروف کو سونے کی ملمع کاری سے سجاتے پاکستانی فنکار کراچی کے آرٹس کونسل میں قائم ایک آرٹ اسکول کے طلبہ احتیاط سے ایک نیلے رنگ کے کینوس پر ایک کے بعد ایک چمکدار الفاظ ترتیب دے رہے ہیں۔
فنکار شاہد راسام کا کہنا ہے کہ "ہمارا کام ہر لحاظ سے منفرد ہے۔ یہ 8.5 فٹ لمبا اور 6.5 فٹ چوڑا ہے"۔
راسام نے اس پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے کئی سال گزارے ہیں، جو 550 صفحات پر مشتمل ہے اور ہر ایک صفحہ میں تقریباً 150 الفاظ ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ "ہم نے پہلے ترکی، عربی اور فارسی ڈیزائن کا مطالعہ کیا اور پھر اپنے ڈیزائن کے ساتھ اسے تیار کیا۔"
اس کام کو مکمل کرنے میں مزید پانچ سال لگیں گے، جس دوران تقریباً 80 ہزار الفاظ کو ترتیب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کی پابندیاں ختم کردیں
راسام کا کہنا ہے کہ جب یہ تیار ہو جائے گا تو ''ہم یقینی طور پر اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی کوشش کریں گے۔"
منصوبے کا ایک حصہ اگلے ماہ دبئی ایکسپو 2020 میں ڈسپلے پر بھی پیش کیا جائے گا۔