پاکستان: وزیراعظم کے صلاح کار کو برطرف کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے ملک میں وبا سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق حکومت کی کارکردگی پر از خود نوٹس لیا ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ ججوں کی بینچ اس پر سماعت کررہی ہے۔
جسٹس احمد نے کہا کہ کورونا وبا کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ بینچ نے وزیر اعظم کے مشیر برائےصحت کے خصوصی معاون کی ساکھ پر سوال اٹھایا۔
بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس مظہر عالم خان ، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین احمد شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے عمران خان کی حکومت کو کورونا انتظامات کے لئے پھٹکار لگائی ا ور کہا ، "حکومت میں وزراء اور مشیروں کی فوج موجود ہے ، لیکن کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔" بدعنوان لوگ حکومت کے مشیر ہیں۔
بینچ نے وزیر اعظم کے صحت سے متعلق امور کے مشیر ڈاکٹر مرزا کی ساکھ پر سوال اٹھایا اور انہیں خصوصی معاون کےعہدہ سے ہٹانے کا حکم دیا۔ پاکستان میں 5477 افراد کووڈ 19سے متاثرہوئے ہیں اور 94 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ملک پنجاب اور سندھ صوبے میں کورونا کا قہر سب سے زیادہ ہے۔ یہاں بالترتیب 2656 اور 1452 متاثر ہیں اور بالترتیب 23 اور 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔