پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے خصوصی معاون (صحت ) ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ایران میں سنگین بیماری کورونا وائرس کے انفیکشن کے سلسلے میں پاکستان کافی فکرمند ہے اور وہ اس معاملے میں ایران کا تعاون کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
ڈاکٹر مرزا نے بتایا کہ ہم ایران کے مقدس شہر قم میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد پانچ لوگوں کی موت کے سلسلے میں کافی فکرمند ہیں اور صورت حال پر پوری طرح نگاہ رکھ رہے ہیں تاکہ پاکستان کو محفوظ رکھا جاسکے۔