اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہوگا: عمران - دوسرے ممالک کے درمیان پیدا شدہ اختلافات کو دور کرنے کی کوشش

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچنے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 'پاکستان کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہو گا کیونکہ وہ پہلے ایسی غلطی کر چکا ہے لیکن وہ دوسرے ممالک کے درمیان پیدا شدہ اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔'

پاکستان کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہوگا: عمران
پاکستان کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہوگا: عمران

By

Published : Jan 10, 2020, 12:36 PM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک پروگرام کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہوگا پاکستان دیگر ممالک کے درمیان امن وامان قائم کرنے کی کوشش کرنے والا ملک بنے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایران سعودی عرب اور امریکہ ایران کے درمیان جاری اختلافات کو دور کرنے کے لیے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا ہم ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات کو دوبارہ بہتر بنانےکی کوشش کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ 'امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ خان نے مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کہا کہ جنگ سے کوئی بھی فاتح نہیں ہوتا ہے اور جنگ میں جیت حاصل کرنے والا ہی اصل میں ہارنے والا ہوتا ہے۔

پاکستان نے ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لے کر بھاری قیمت چكائی تھی لیکن اب وہ کسی دوسرے ملک کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے کی بجائے دیگر ممالک کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details