اردو

urdu

ETV Bharat / international

کشمیر معاملے پر ایٹمی جنگ کا خدشہ: پاکستان - عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے دوران ایٹمی جنگ کی دھمکی کے ایک دن بعد منگل کو وہاں کے وزیر ریل شیخ رشید احمد نے بھی دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کی دھمکی دی ہے۔

کشمیر معاملے پر ایٹمی جنگ کا خدشہ: پاکستان

By

Published : Aug 27, 2019, 3:12 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:29 AM IST

شیخ راشید احمد احمد نے ایک پرائیوٹ نیوز چینل سے بات چیت میں کہا 'مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کے سبب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے'۔

انہوں نے پاکستان ریڈٰیو سے کہا کہ دنیا بھر کے لیڈر چاہتے ہیں کہ کشمیر معاملے کا حل بات چیت کے ذریعے ہو ۔یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی جی 7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے فرانس گئے ہوئے تھے ۔

مودی نے پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کی۔ واضح ر ہے کہ حالیہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ مسٹر مودی نے ان سے کشمیر معاملے پر ثالثی کرنے کو کہا ہے۔مودی نے ان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام مسائل کو باہمی بات چیت سے حل کرنے کے لیے ہندوستان عہد بند ہے.

(نیوز سورس: یو این آئی، اردو سروس)

Last Updated : Sep 28, 2019, 11:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details