پاکستانی فلاحی ادارے اور رضاکار ماہ رمضان میں غریبوں کو کھانے پینے کا سامان فراہم کررہے ہیں۔
رضاکاروں میں سے ایک حاتم ذوالفقار کا کہنا ہے 'ہم رمضان کے مہینے میں اپنی جماعت میں کھانے پینے کی چیزیں یکساں طور پر تقسیم کررہے ہیں لیکن گھروں میں افراد کے مطابق سامان کی مقدار مختلف ہوتی ہے'۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے کے اواخر میں رمضان المبارک کا آغاز چاند کے ساتھ ہونے والا ہے۔ اسی صورت میں دنیا بھر کے مسلمان کورونا وائرس کو مزید پھیلائے بغیر اسلام کے مقدس ترین مہینے کی رسومات کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
زکوۃ، صدقات اور خیرات کا مقصد حاجت مندوں کی حاجت کی تکمیل کرنا ہے۔ لیکن موجودہ حالات میں غریبوں کے لیے ایک بڑا چیلنج در پیش ہے۔ اس لیے اس موقع پر مذکورہ امور کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔