اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان نے بین افغان مذاکرات کا خیرمقدم کیا

افغانستان میں امن و سلامتی کی خاطر مذاکرات کے درمیان پاکستان کا کردار کیا ہے اور پاکستان اس کے تئیں کیوں سرگرم ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جا سکتا ہے، کہ افغان طالبان کے ایک وفد نے پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے گذشتہ دنوں ملاقات کی تھی۔

dfs
sdf

By

Published : Sep 11, 2020, 4:12 PM IST

پاکستان نے قطر میں شروع ہونے والے بین افغان مذاکرات کے اعلان کا جمعہ کو خیر مقدم کیا ہے۔

افغانستان حکومت، طالبان، امریکہ اور قطر نے جمعرات کی رات اعلان کیا تھا کہ طالبان اور افغانستان کی حکومت کی ٹیم کے مابین سنیچر کو بات چیت شروع ہوگی۔

پاکستان کے افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے صادق نے 12 ستمبر کو دوحہ میں تاریخی بین افغان مذاکرات شروع کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

مسٹر صادق نے ٹوئٹ کر کہا کہ 'ہمیں امید ہے کہ ان مذاکرات سے افغانستان میں مستقبل امن قائم ہوگا، جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ عمل کے لئے ہماری مضبوط حمایت جاری رہے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details