اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستانی ہائی کمیشن کے دو عہدیدار کو بھارت چھوڑنے کا حکم

قومی دار الحکومت دہلی میں اسپیشل سیل کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے دو افسران کو جاسوسی کی سرگرمیوں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا تھا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے دو عہدیداراوں کو ملک بدر کیا گیا
پاکستانی ہائی کمیشن کے دو عہدیداراوں کو ملک بدر کیا گیا

By

Published : Jun 1, 2020, 12:01 AM IST

Updated : Jun 1, 2020, 7:40 AM IST

وزارت خارجہ نے بتایا کہ نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے دو افسران کو بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں نے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے حراست میں لیا تھا۔

حکومت نے دونوں افسران کو غیرسفارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ناپسندیدہ قرار دے دیا ہے اور انہیں چوبیس گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ نے کا حکم دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج کو ان افسران کی بھارتی سکیورٹی کے خلاف سرگرمیوں کے سلسلہ میں ایک احتجاجی خط سونپا اور ان سے کہا گیا کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ پاکستانی ہائی کمیشن کا کوئی رکن ایسی سرگرمی میں ملوث نہ ہو جو بھارت سے دشمنی والی ہو اور نہ ہی ایسا سلوک کرے جو سفارتی وقار کے منافی ہو۔

وہیں دوسری جانب پاکستان نے بھارت کے اس اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ ' ہم بھارت کی جانب سے دو سفارتی اہلکاروں کو حراست میں لینے کی مذمت کرتے ہیں اور ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں جو بھارت کی جانب سے ان اہلکاروں پر لگائے گئے ہیں'۔

پاکستان نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ' یہ سفارتی تعلقات کی سراسر خلاف ورزی ہے'۔

Last Updated : Jun 1, 2020, 7:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details