اردو

urdu

پاکستان میں گردوارہ کرتارپور کی انتظامی ذمہ داری ای ٹی پی بی کو منتقل

By

Published : Nov 5, 2020, 10:17 AM IST

4 کلومیٹر طویل کاریڈور، بھارت کے گرداس پور میں واقع ڈیرہ بابا نانک کے دربار کو پاکستان کے گردوارہ کرتار پور صاحب سے جوڑتا ہے۔ یہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کی آخری آرام گاہ ہے۔

National
National

پاکستان کی وزارت مذہبی امور (ایم آر اے) نے 3 نومبر کو کرتار پور کے گردوارہ دربار صاحب کا کنٹرول سکھ گرودوارہ پربھندھک کمیٹی سے لے کر اسے ایوا کی ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی) کو دے دیا۔

ای ٹی پی بی پاکستان میں ہندوؤں اور سکھوں کی مذہبی املاک اور مزارات کا انتظام کرتا ہے۔

3 نومبر کو ایک سرکاری حکمنامے میں یہ کہا گیا کہ 'کابینہ کے ای سی سی کے ذریعہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کرتار پور راہداری کی منظوری کے نتیجے میں کابینہ کے ذریعہ اس کی توثیق کی گئی (ایم او آر۔۔ مورخہ 23.10.2020)

سرکاری حکمنامے میں آگے کہا گیا ہے کہ ای ٹی پی بی کے انتظامی کنٹرول میں گردوارہ دربار صاحب کرتار پور (جی ڈی ایس کے) کے انتظام اور بحالی کے لئے ایک خود مالی اعانت کے لئے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) قائم کرنے پر خوشی ہوئی۔

اس میں مزید نو عہدیداروں اور عملے کے ممبروں کی فہرست دی گئی ہے جو پروجیکٹ بزنس پلان پر عمل درآمد کے لئے کرتار پور نارووال میں پی ایم یو میں تعینات ہیں۔

بھارت کی شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے اس منتقلی کے کنٹرول کی مذمت کی ہے اور اسے دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس اے ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ ایس اے ڈی پاکستان کی کارروائی کی پوری طور پر مذمت کرتی ہے۔ ایس اے ڈی نے کہا ہے کہ اس نئی کمیٹی میں کوئی سکھ ممبر بھی نہیں ہے۔ یہ پاکستان میں سکھ اقلیت کے بنیادی حقوق پر سنگین حملہ ہے۔

4 کلومیٹر طویل کاریڈور بھارت کے گرداس پور میں واقع ڈیرہ بابا نانک کے دربار کو پاکستان کے گردوارہ کرتارپور صاحب سے جوڑتا ہے۔ یہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کی آخری آرام گاہ ہے۔

9 نومبر 2019 کو پاکستان کے وزیر اعظم نے گرو نانک کی 550 ویں یوم پیدائش کی یادگاری کے ایک حصے کے طور پر کرتار پور کاریڈور کا باضابطہ افتتاح کیا تھا جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی طرف سے اس کا افتتاح کیا تھا۔

مارچ میں کووڈ 19 کی وجہ سے کاریڈور عارضی طور پر بند کردی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details