اردو

urdu

ETV Bharat / international

OIC Meeting on Afghanistan: افغانستان پر 'او آئی سی' کے ہنگامی اجلاس کی میزبانی پاکستان کرے گا - OIC meeting on Afghanistan on Dec 19

پاکستان 19 دسمبر کو افغانستان میں انسانی صورتحال کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس OIC meeting on Afghanistan کی میزبانی کرنے والا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں انسانی صورتحال تشویشناک ہے اور پاکستان 'او آئی سی' کونسل کی میٹنگ کی میزبانی کرے گا، جس کی صدارت سعودی عرب کرے گا۔

Pakistan to host emergency OIC meeting on Afghanistan on Dec 19
افغانستان پر او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کی میزبانی پاکستان کرے گا

By

Published : Dec 5, 2021, 7:49 PM IST

Updated : Dec 5, 2021, 8:12 PM IST

افغانستان میں انسانی صورتحال پر پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی 19 دسمبر کو ہونے والی میٹنگ کی پاکستان میزبانی Pakistan to host OIC Meeting کرے گا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ اطلاع دی۔

اس ہفتے کے شروعات میں سعودی عرب نے افغانستان کے معاملے پر او آئی سی کی میٹنگ OIC Meeting on Afghanistan بلانے کی درخوست کی تھی اور پاکستان اس میٹنگ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہوگیا تھا۔

قریشی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'افغانستان میں انسانی صورتحال تشویشناک ہے Humanitarian situation in Afghanistan highly alarming اور پاکستان افغانستان کے معاملے پر 19 دسمبر کو ہونے والی او آئی سی کونسل کی غیر معمولی میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔ یہ میٹنگ سعودی عرب کی صدارت میں منعقد ہو گی‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:

آسام تشدد: او آئی سی کی مذمت پر بھارت کی سخت تنقید

دفعہ 370 کی منسوخی کو اوآئی سی نے مسترد کیا

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق میٹنگ کے ایجنڈے میں مغربی بینکوں میں افغان مالیاتی اثاثوں کو غیر منجمد کرنے اور ملک میں جامع حکومت کی تشکیل کے معاملات اہم رہیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس افغانستان میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کے لیے رابطہ کاری میں سہولت فراہم کرے گا۔

Last Updated : Dec 5, 2021, 8:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details