بھارت کی جانب سے 'گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائییزیشن' گیوی کے ذریعہ پاکستان کو ایک کروڑ 60 لاکھ کووڈ ویکسین ڈوزیز سپلائی کیے جائیں گے۔
عہدیداروں کے مطابق، بھارت کے سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے مارچ کے وسط تک آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو سپلائی کی جائے گی۔
چیئرمین رانا تنویر حسین کی سربراہی میں پی اے سی کے اجلاس کے دوران وزارت صحت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے عہدیداروں نے کہا کہ گیوی کی جانب سے پاکستان کو آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کووڈ ویکسین کے 16 ملیئن یعنی ایک کروڑ 60 لاکھ ڈوزیز سپلائی کیے جائیں گے۔