پاکستان نے انسانی امداد کے طور پر بھارت کے 50,000 میٹرک ٹن گیہوں کو افغانستان بھیجنے کے لیے اپنے علاقہ کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کا پیر کے روز علان کیا۔
Indian wheat to Afghanistan: بھارت کا گیہوں پاکستان کے راستے افغانستان پہنچے گا
پاکسان نے بھارت کے گیہوں کو افغانستان بھیجنے کے لیے اپنے علاقے کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو اس فیصلے کا اعلان کیا۔ عمران خان نے نئے قائم شدہ بین وزارتی رابطہ سیل (اے آئی سی سی) کے دورے کے دوران یہ اعلان کیا۔ انہوں نے اس دورے کے دوران اے آئی سی سی کی پہلی ایپکس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔
پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کر کے کہا کہ’’عمران خان نے انسانی امداد کے طور پر بھارت کے 50,000 میٹرک ٹن گیہوں کو افغانستان بھیجنے کے لیے پاکستان کے راستے کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کا اعلان کیا۔''
وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان علاج کے لئے بھارت گئے افغان مریضوں کو اپنے ملک واپس لوٹنے میں مدد کرے گا ہیں۔