پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بابر کروز میزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کے ذریعے کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابر کروز میزائل 490 کلومیٹر تک زمین، سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر چئیرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر سمیت کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد علی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
چیئرمین نیسکام نے مسلح افواج کے تربیتی، آپریشنل تیاریوں کے معیار اور ویپن سسٹم کی ہینڈلنگ کو سراہا جبکہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی ملکی اسٹریٹجک صلاحیتوں کی ترقی میں کردار کو سراہا۔