پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ جنگ زدہ افغانستان میں استحکام لانے کے لئے طالبان حکومت کو فوری طور پر منظوری دے۔
جیو نیوز ٹی وی نے اتوار کو ان کے حوالے سے کہا ’’ہمیں طالبان حکومت کو جلد از جلد ایک پرامن ملک اور افغانستان میں ایک مستحکم حکومت کے نظام کو یقینی بنانے کے لئے کی جارہی کوششوں میں تعاون کرنے منظوری دینی چاہیے‘‘۔
مولانافضل الرحمٰن نے کہا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا افغانستان کو تسلیم کرنے جیسا ہے اور طالبان کی مدد کرنے کے لئے ان کی حکومت کو فوری طور پر منظوری دینا ضروری ہے۔