برصغیر کی تقسیم کے بعد یہ پہلا موقعہ ہے کہ پاکستان سکھ مذہب سے وابستہ لوگوں کے لیے دربار صاحب کرتارپور کا راستہ کھول رہا ہے۔ دونوں ممالک کی معزز شخصیات کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونگی۔
پاکستان نے سرکردہ ہندو رہنما سری سری روی شنکر کو بھی اس افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا ہے۔
پاکستان نے سری سری روی شنکر کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ''کرتار پور راہداری کھولنا آپ کے مطمح نظریعنی 'عدم تشدد کی دنیا' قائم کرنے کی جانب ایک پہل ہے''۔