کورونا وائرس کی وجہ سے چھ ماہ تک بند رہنے کے بعد منگل کو پورے پاکستان میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے گئے۔
کورونا وائرس کے انفکشن اور اموات میں ہو رہی مستقل کمی کے سبب یہ اقدام کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے چھ ماہ تک بند رہنے کے بعد منگل کو پورے پاکستان میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے گئے۔
کورونا وائرس کے انفکشن اور اموات میں ہو رہی مستقل کمی کے سبب یہ اقدام کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اور تعلیم کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ہر طرح کے انتظامات کے ساتھ حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ہر بچہ بحفاظت اسکول جاسکے۔
حکومت کے اقدام پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دینا اچھا قدم ہے، وہیں کچھ والدین ایسے بھی ہیں، جنہوں نے وائرس کی دوسری لہر کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستان میں اسکول مارچ میں اس وقت بند کردیئے گئے تھے جب حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا۔