اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان نے امریکی انتباہ کو مسترد کر دیا - چین و پاکستان اقتصادی راہداری کی خبر

پاکستان نے چین و پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق امریکی انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی ترقی کے لیے یہ ضروری ہے اور اس میں توسیع کی جائے گی۔

پاکستان نے امریکی انتباہ کو مسترد کر دیا

By

Published : Nov 25, 2019, 3:00 PM IST

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے اور اس میں توسیع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ راہداری خطے کے لیے گیم چینجر ہے۔ اس علاقے میں امریکہ سمیت کسی بھی ملک کی سرمایہ کاری کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے۔

اس تناظر میں وزیر اعظم کے اطلاعات و نشریاتی امور کے خصوصی سکریٹری فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا کہ ’اس سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کے لیے معاشی ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔‘

پاکستان نے امریکی انتباہ کو مسترد کر دیا

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم اس منصوبے پر امریکہ کے خدشات سے متفق نہیں ہیں۔ یہ راہداری ہماری معاشی ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہداری کے تحت قائم اقتصادی شعبے سے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جمعہ کے روز، چینی سفیر یاؤ جِنگ نےجنوبی ایشیا کے لیے امریکہ کے ورکنگ سکریٹری ایلس ویلز کے حالیہ بیان کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے وقت پر ادائیگی کے لیے مجبور نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر پاکستان کو ضرورت ہے، تو چین کبھی بھی اپنا قرض ادا کرنے کو نہیں کہے گا۔‘

نمرتا چندانی کی آخری ڈی این اے رپورٹ منظرعام

ABOUT THE AUTHOR

...view details