اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارتی درخواست کو مسترد کردیا۔
پاکستانی میڈیا رپورٹز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن کشمیر کے موجودہ حالات میں بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 'کشمیر میں 'بربریت اور ظلم' ہو رہا ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں اٹھائے گا'۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 'بھارت نے گذشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ' اس بارے میں وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی، بھارت کے صدر نے درخواست کی تھی کہ آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستان اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔'