اردو

urdu

ETV Bharat / international

مودی کو پاکستانی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت نہیں

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارہ کو اپنے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے منع کردیا ہے۔

مودی کو پاکستانی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت نہیں

By

Published : Sep 19, 2019, 12:29 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:51 AM IST

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستان کی حکومت نے جموں کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر مودی کے امریکہ کے دورہ کے لیے ان کے طیارہ کو اپنے فضائی حدود کے استعمال نہیں کرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے درخواست کی تھی کہ مودی ہمارے فضائی علاقہ کے راستے امریکہ جانا چاہتے ہیں۔ جموں۔کشمیر کی صورتحال اور بھارت کے اس علاقہ کے لوگوں کی حق تلفی کی وجہ سے ہم نے مودی کے طیارہ کے لیے اپنے فضائی علاقہ کا استعمال نہیں کرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے'۔

اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے طیارہ کے لیے بھی اپنے فضائی حدود کا استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ جموں۔کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کی دفعہ 370کو ختم کرنے اور جموں۔کشمیر اور لداخ کو مرکز کے زیرانتطام ریاست قرار دینے کے مرکز ی حکومت کے فیصلے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

بھارتی حکومت کے اس فیصلے کے بعد پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنے فضائی حدود کا استعمال کرنے پر روک لگا دی ہے۔اس سے قبل بھی پاکستان نے روں برس پلوامہ حملے کے بعد بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کو بند کردیا تھا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 3:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details