پاکستان کے کراچی شہر میں جماعت اسلامی سے وابستہ سینکڑوں کارکنان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے حالیہ سفارتی تعلقات کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
کارکنان اپنے ہاتھوں میں بینر اور جھنڈے اٹھا کر فلسطین کی حمایت جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔
جماعت اسلامی کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمن نے دنیا بھر سے مطالبہ کیا ہے کہ پوری دنیا کو چاہیے کہ اسرائیل کی مذمت کی جائے اور اسرائیل کے خلاف سبھی کو اقدام اٹھانا چاہیے۔