پی ٹی آئی کے اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدوں میں صرف ایک وعدہ ہی پورا کیا جا سکا ہے جو لوٹی گئی قومی پراپرٹی کی برآمدگی کے لئے خصوصی ورکنگ فورس کی تشکیل کیاجانا ہے۔
پی ٹی آئی نے کل 51 وعدے کئے تھے، جن میں سے 16 پر تو کام ہی شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔
اس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ( یو این ایس سي) کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بلیو پرنٹس تیار کیاجانا بھی شامل ہے۔