اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں صدر کا خطاب ملتوی - ملتوی

پاکستان کی حکومت نے صدر عارف علوی کے خطاب کے لیے جمعہ کو ہونے والے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مشترکہ میٹنگ کو ملتوی کر دیا۔

پاکستان میں صدر کا خطاب ملتوی

By

Published : Aug 30, 2019, 1:16 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 8:43 PM IST

حکومت نے پاکستان الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامے کے خدشہ کے پیش نظر جمعرات کو یہ فیصلہ کیا۔

پاکستان میں صدر کا خطاب ملتوی

ڈان نیوز کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق ملک کی دو اہم اپوزیشن پارٹیوں -پاکستان مسلم لیگ -نواز (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلس پارٹی(پی پی پی )نے دعوی کیا ہے کہ بغیر انہیں بھروسے میں لئے پارلیمنٹ کی مشترکہ میٹنگ بلائی گئی تھی جس کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔

صدر علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری معاملے میں پارلیمنٹ کو درکنار کرتے ہوئے’غیر آئینی کام‘ کرنے کےسلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کے سخت ردعمل اور ہنگامے کے ڈر سے اسے فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے دو ستمبر کو ہونے والی نیشنل اسمبلی کے باقاعدہ اجلاس کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 8:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details