اردو

urdu

ETV Bharat / international

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا منصوبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان 'نااہل اور غیر قانونی' ہیں اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتمادکے لیے اپوزیشن کو متحد ہونے پر زور دیا۔ جب کہ پی ڈی ایم نے 31 جنوری تک عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پی پی پی کا منصوبہ
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پی پی پی کا منصوبہ

By

Published : Jan 23, 2021, 10:37 AM IST

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کو حزب اختلاف کی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی اور نا اہل" وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔

ذرائع کے مطابق، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانا احتجاجی ریلیز سے زیادہ موثر ثابت ہوگا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی احتجاجی ریلیز سے زیادہ موثر تحریک عدم اعتماد ثابت ہوگی۔

اس ہفتے کے اوائل میں، 11 جماعتی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) نے پیر کو ملک بھر میں حکومت مخالف جلسے منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ حزب اختلاف کی جماعتوں سے اسمبلی میں "ہڑتال" کرنے کے لئے بات کریں گے۔ بلاول نے کہا گزشتہ دو سالوں میں جب سے تحریک انصاف نے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالی ہے تب سے ملک کی معیشت کمزور ہوتی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details