پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بدھ کے روز حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے تین رکن سمیت سات اراکین اسمبلی کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ پارلیمنٹیرین اور حذب اختلاف کے رہنماوں نے بدسلوکی کی اور ایک دوسرے پر بجٹ کی کاپیاں پھینکی۔ جس کے بعد اسپیکر نے سات اراکین اسمبلی پر پابندی عائد کی ہے۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا 'قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف کی تقریر کے دوران اجلاس میں خلل ڈالنے والے اراکین کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ ان کا برتاؤ "غیر پارلیمینٹری" اور "نامناسب" تھا۔ انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی اور بار بار ہدایت کے باوجود ایوان کی کارروائی میں خلل پیدا کیا'۔