اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا متاثر ملک - پاکستان

انفیکشن میں اضافے کے بعد حکومت نے اسلام آباد سمیت متعدد شہروں کے رہائشی علاقوں اور کاروباری اضلاع کو بند کرنا شروع کردیا ہے، جہاں کیسز کے نئے کلسٹر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ حالانکہ ماہرین صحت اس قدم کو ناکافی قرار دیتے ہیں۔

sfd
sdf

By

Published : Jun 22, 2020, 9:28 PM IST

پاکستان میں لوگوں کے درمیان اس بات کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے کہ یہاں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ حالانکہ حکومت لاک ڈاؤن کو ختم کرنے اور معیشت کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ویڈیو

ایک طرف متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے دوسری جانب بہت سے لوگ سوشل ڈسٹینسنگ کو نظر انداز کرتے ہیں اور ماسک کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ جولائی کے اخیر تک ملک بھر میں متاثرین کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہو گی۔

انفیکشن میں اضافے کے بعد حکومت نے اسلام آباد سمیت متعدد شہروں کے رہائشی علاقوں اور کاروباری اضلاع کو بند کرنا شروع کردیا ہے، جہاں کیسز کے نئے کلسٹر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ حالانکہ ماہرین صحت اس قدم کو ناکافی قرار دیتے ہیں۔

لوگوں میں اس بات کا بھی کنفیوژن ہے کہ کورونا وائرس جیسی کوئی بیماری نہیں ہے، بلکہ یہ ایک طرح کی سازش ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔ ان میں سے 3،590 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details