اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: این پی سی نے شیخ رشید کی کوریج پر پابندی عائد کی

پاکستان کے نیشنل پریس کلب نے کینسر سے متاثر ایک صحافی کے لیے مبینہ طور پر 'قابل اعتراض' زبان کا استعمال کرنے پر پاکستان کے وزیر برائے ریل شیخ رشید احمد کے داخلہ اور ان کوریج پر عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی۔

پاکستان کے وزیر برائے ریل شیخ رشید احمد

By

Published : Sep 4, 2019, 1:22 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:59 AM IST

رشید نے منگل کو کینسر کے مرض میں مبتلا ایک صحافی کے لیے قابل اعتراض زبان استعمال کیا تھا جس کے بعد پاستان کے نیشنل پریس کلب (این پی سی) نے ان پر سات دنوں کے لیے داخلہ اور کوریج پر پابندی لگا دی ہے۔

پریس کلب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جیو ٹی وی کے صحافی ناصر سے این پی سی چیئرمین شکیل کرار كے ملنے کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ صحافی ناصر کا راولپنڈی میں واقع بے نظیر بھٹو اسپتال میں کینسر کا علاج چل رہا ہے۔

ناصر نے کرار کو بتایا کہ رشید نے حال ہی میں جب اسپتال کا دورہ کیا تھا تو ایک مقامی صحافی نے انہیں صحافی ناصر کی بیماری کی طرف توجہ دلائی۔ اس پر ریلوے کے وزیر نے ناصر کے لیے غیر مہذب زبان کااستعمال کیا جس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے۔

اس کے بعد منگل کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں رشید کے کوریج اور این پی سی کے کیمپس میں ان کے داخلہ پر ایک ہفتہ کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

این پی سی نے تمام صحافیوں، ويڈيو اور تصویر صحافیوں سے پابندی پر عمل کرنے کی اپیل کرنے کے ساتھ ملک کے تمام پریس کلب سے سات دن کے لیے رشید کے داخلہ پر پابندی کو لاگو کرنے کی درخواست کی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details