اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان، بھارت سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار - ایسا ماحول بنانا پاکستان کی ذمہ داری ہے

پاکستان کے دفتر خارجہ کے افسر زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔ اس نے بھارت کے ساتھ سبھی مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات سے کبھی بھی گریز نہیں کیا ہے۔

pakistan never shied away from talks with india foreign office
پاکستان بھارت سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار

By

Published : Mar 5, 2021, 12:11 PM IST

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تمام طرح کے مسئلے کے حل کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے اور کبھی بھی بات چیت کرنے سے دور بھاگنے کا کام نہیں کیا ہے۔

دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او کے مابین ہوئی بات چیت کو لے کر بھارت کے ساتھ بات چیت شروع کیے جانے کے امکانات پر پوچھے گئے سوال پر دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے یہ تبصرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان 6 مارچ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان نے بھارت سے کبھی بھی بات چیت کرنے سے گریز نہیں کیا اور جموں و کشمیر سمیت تمام باتوں پر ہمیشہ پرسکون ماحول میں بات چیت کرنے کی کوشش کی ہے'۔

بھارت نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ شدت پسندی، درندازی اور تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا خواہش مند ہے اور ایسا ماحول بنانا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details