اردو

urdu

ETV Bharat / international

شریف خاندان کی املاک کو ضبط کرنے کا حکم

پاکستان کےقومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خاندان کی املاک اور دو گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

شریف خاندان کی املاک کو ضبط کرنے کا حکم

By

Published : Jul 18, 2019, 10:35 AM IST

پاکستانی نشریاتی ادارے ’جیو نیوز‘ کے مطابق نیب کی لاہور بینچ نے بدھ کو مختلف اداروں کو خط لکھ کر پاکستان مسلم لیگ-نواز کے صدرشہباز شریف کے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں واقع دو مكانوں 87-ایچ اور 96۔ ایچ پر قبضہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
دونوں ہی مکان شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔
دستاویز میں نصرت کے نام پر رجسٹرڈ ایوبیہ کے گليات علاقے میں ڈونگا گلی میں واقع نو کنال گھر کو بھی ضبط کرنے کی چرچا ہے۔
نیب نے لاہور کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے فیز فائیو میں بنے دو مکانوں اور هيراپور واقع زمین کا ایک قطع، ایک کاٹیج اور ایک ولا کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جو شہباز شریف کی دوسری اہلیہ تهمينہ درانی کے نام رجسٹرڈ ہے۔
نیب نے نواز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کے نام پر لاہور کے ایک علاقہ میں زمین کے نو پلاٹوں کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
نیب کے خط کے مطابق، مندرجہ بالا املاک اور گاڑیوں کو نہ تو فروخت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کی ملکیت کو کسی اور کے نام پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details