پاکستان میں ایک نوجوان تاجر نے آن لائن پورٹل تیار کیا ہے، جو کورونا وائرس کے درمیان ڈیجیٹل قربانی کا انوکھا تجربہ پیش کرتا ہے۔
سوشل ڈسٹنسنگ کے پیش نظر 29 سالہ عاقب محل اس آن لائن خدمات کے ذریعہ لوگوں کو اپنے گھروں میں رہ کر قربانی کا موقع فراہم کرنے جا رہے ہیں۔
آن لائن تجارت میں مصروف پاکستانی نوجوان عاقب محل نے بتایا کہ 'ہم نے کورونا وائرس کے پیش نظر یہ پروجیکٹ لانچ کیا ہے، تاکہ لوگ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں اور آن لائن قربانی کر سکیں'۔
عید سے قبل جانوروں کا جھنڈ صارفین کو یہ سہولت میں دی جاتی ہے کہ وہ آن لائن جانوروں کو خریدنے کے ساتھ جانوروں کی خصوصیات کی جانچ پڑتال اور قربانی کے بعد گوشت کے پروسیسنگ کو بھی انجام دے سکتے ہیں۔