پاکستان میں تقریباً ساڑھے پانچ ماہ کے بعد پہلی بار ایک دن میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ کر 5034 تک پہنچ گئیCovid Cases Rise In Pakistan ہے ۔ یہ اطلاع منگل کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے دی۔
ملک میں گزشتہ سال 4 اگست کو 5,661 کیسز سامنے آئے تھے۔ این سی او سی نے کہا کہ پاکستان میں اومیکرون ویرینٹ Omicron Variant in Pakistan کے مسلسل بڑھنے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا مثبت تناسب 9.45 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 10 نئی اموات ہوئی ہیں جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 29,029 ہو گئی ہے۔ وہیں ملک میں نئے کیسزکے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 تک پہنچ گئی ہے۔