پاکستان میں ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے غیراخلاقی مواد ہٹانے کی یقین دہانی کے بعد معروف ایپ پر عائد پابندی کو ہٹادیا گیا اور حکومت نے اس ایپ کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں ’ٹک ٹاک‘ پر عائد پابندی کو ہٹادیا گیا - پاکستان میں ’ٹک ٹاک‘ پر عائد پابندی کو ہٹادیا گیا
پاکستان حکومت نے معروف سوشیل میڈیا ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ پر عائد پابندی کو ختم کردیا ہے۔ قبل ازیں ایپ انتظامیہ کی جانب سے غیراخلاقی مواد کو ہٹانے کا یقین دہانی کی تھی۔
پاکستان میں ’ٹک ٹاک‘ پر عائد پابندی کو ہٹادیا گیا
پاکستانی مواصلات کے نگران کار ادارہ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھاریٹی کے ترجمان خرم مہران نے بتایا کہ ’ٹک ٹاک انتظامیہ نے غیراخلاقی مواد پر قابو پانے کےلیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ایپ پر عائد پابندی کو ہٹا دیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کام ادارہ نے ٹک ٹاک کی جانب سے فحاشی اور غیراخلاقی مواد پھیلانے والے تمام اکاونٹس کو بند کرنے کی یقین دہانی کے بعد چینی ایپ کو بحال کردیا۔
Last Updated : Oct 20, 2020, 6:33 AM IST