پاکستان ہندو پریشد (پی ایچ سی) Pakistan Hindu Council نے ملک میں مذہبی سیاحت اور یاترا کو فروغ دینے کے لیے 250 ہندوؤں کے ایک گروپ کو مدعو کیا ہے۔ Pakistan Hindu Council invites 250 pilgrims
پاکستانی انگریزی اخبار روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق یہ گروپس پرم ہنس جی مہاراج کی 'سمادھی' کے مقام کا دورہ کریں گے، وہ ایک سنت تھے، جو پاکستان میں ضلع کرک کے خیبر پختونخوا کے گاؤں تیری میں انتقال کرگئے تھے۔
پی ایچ سی کے سرپرست رمیش کمار ونکوانی نے بتایا کہ بھارت، متحدہ عرب امارات اور امریکہ سے ہندو زائرین یکم جنوری کو 'سمادھی' کے مقام کی زیارت کے لیے پشاور پہنچیں گے۔
پی ایچ سی نے یہ تقریب پاکستان انٹرنیشنل فلائٹ سروس کے تعاون سے منعقد کی ہے۔
ونکوانی نے کہا کہ "یہ دوسرا موقع ہے کہ کونسل نے دوسرے ممالک کے ہندو یاتریوں کو پاکستان میں ایک روادار اور تکثیری معاشرے کے وجود کو دیکھنے کے لیے مدعو کیا ہے۔"