خبروں کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے ایک رپورٹ تیار کی ہے، جس کے تحت آئندہ ماہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان: گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد اضافے کا امکان - گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد اضافے کی امید
پاکستانی میڈیا کے مطابق جولائی سے ملک بھر میں گیس کی قمیتوں میں 190 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
فائل فوٹو
ذرائع نےبتایا کہ ایک ماہ میں 50 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے پر 63 روپے فی یونٹ وصول کئے جاسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران 100 کیوبک میٹر گیس کے استعمال کرنے پر فی یونٹ 242 روپے وصول کئےجائیں گے۔ یہ اضافہ 55ء190 فیصد ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم محکمہ کی سفارش کی منظوری کے لیے رپورٹ کو اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔