اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات نیا موڑ لے رہے ہیں: پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کی وجہ سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات تھوڑے تلخ ہو گئے تھے، لیکن امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت میں پاکستان کا اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے تعلقات میں بہتری آنے کے امکانات ہیں۔

By

Published : Mar 12, 2019, 8:36 AM IST

Pakistan

قریشی نے ملتان آرٹس کونسل کے ایک پروگرام میں کہا '' امریکہ نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر لیا تھا اور اس کے بعد ہمارے اور ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے۔ لیکن اب امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت میں پاکستان کا کردار اور ہماری کامیاب خارجہ پالیسی سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں''۔

انہوں نے اس کی وجہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات نیا موڑ لے رہے ہیں اور دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اس کے اچھے نتائج کے لئے ہم پرامید ہیں۔

پاکستان کے اخبار 'ڈان' نے ان کے حوالہ سے بتایا '' اگر افغانستان میں امن بحال ہو جاتا ہے تو اس سے نہ صرف پاکستان وسطی ایشیا سے سستی بجلی خرید سکتا ہے بلکہ اس کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی اور ملک کی برآمد ات بڑھے گی''۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details