اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: ٹاک شوز میں ذاتی رائے دینے سے روک - ٹیلی ویژن اینکرز کو ٹاک شوز

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے ٹیلی ویژن اینکرز کو ٹاک شوز کے درمیان اپنی 'رائے' دینے کے کردار کو روک لگاتے ہوئے 'ماڈریٹر' تک محدود کر دیا ہے۔

ٹاک شوز میں ذاتی رائے دینے سے روک (فائل فوٹو)

By

Published : Oct 28, 2019, 12:47 PM IST

ڈان اخبار کے مطابق ' پیمرا کی جانب سے باقاعدہ شوز کی میزبانی کرنے والے اینکرز کو اپنے اور دیگر چینلز کے ٹاک شور میں تجزیہ کار کی حیثیت سے شرکت نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔'

ہفتہ کے روز جاری ایک سخت ہدایت میں الیکٹرانک میڈیا 'واچ ڈاگ' نے اینکرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے یا دوسرے چینلز میں ٹاک شوز میں ماہرین کے طور پر پیش نہ ہوں۔

پیمرا نے ہدایت میں کہا کہ 'اینکرز کا کردار پروگراموں کو بامقصد، غیرجانبدارانہ انداز میں چلانا ہے اور کسی بھی معاملے پر ان کی ذاتی رائے، جانبداری یا فیصلہ شامل نہیں ہوتا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details