اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارتی سفارت کار کو ویزا دینے سے پاکستان کا انکار

پاکستان نے سینئر سفارتکار جینت کھوبراگڈے کو ویزا دینے سے انکار کردیا، جنہیں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کا کارگذار سربراہ مقرر کیا گیا۔

Pakistan denies visa to Indian diplomat
بھارتی سفارت کار کو ویزا دینے سے پاکستان کا انکار

By

Published : Sep 21, 2020, 12:20 PM IST

اطلاعات کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے کارگذار سربراہ کی حیثیت سے مقرر کئے گئے جینت کھوبراگڈے کو ویزا دینے سے اس لیے انکار کردیا کیونکہ وہ بہت زیادہ سینئر ہیں۔

کھوبراگڈے کی تقرری کے تعلق سے پاکستان کو گذشتہ جون میں ہی آگاہ کردیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں ابھی تک بھارت کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ’ایک سینئر سفارتکار کو جسے قبل ازیں بطور سفیر تعینات کیا جاچکا ہو انہیں اس ذمہ داری پر تعینات کرنا سفارتی تعلقات کی سطح میں کمی کے مترادف تصور کیا جائے گا‘۔

گذشتہ سال اگست میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان نے بھارتی سفیر کو ملک واپس بھیج دیا اور اپنے ہائی کمشنر کو نئی دہلی نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا، تب سے بالترتیب اسلام آباد اور نئی دہلی میں بھارتی اور پاکستانی دونوں ہائی کمیشنز کی سربراہی مشنز کے نائب سربراہان کر رہے ہیں جبکہ اس وقت سے بھارت اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی سطح میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details