اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان نے داؤد کے ملک میں ہونے کی بات سے انکار کر دیا

داؤد ابراہیم پر بھارت میں دیگر حملوں کے علاوہ ممبئی میں سنہ 1993 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔ وہ بھارت کی موسٹ وانٹیڈ کی فہرست میں چوٹی پر ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 23, 2020, 7:24 PM IST

پاکستان نے کراچی میں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی موجودگی کی بات سے انکار کیا ہے۔

پاکستان نے اپنے نوٹی فیکشن میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے چیپٹر سات کے تحت سلامتی کونسل کی تجویز 2368 (2018) کو اپنا گیا ہے جس میں 18 اگست 2020 تک آئی ایس آئی ایل اور القاعدہ سینکشنز کمیٹی نے اپنی کچھ اندراج کو منظوری دے دی ہے جس میں جائیدادوں کو ضبط کرنے، سفر پر پابندی اور متعین ہتھیاروں اور دہشت گردوں اور ان کی تنظیموں کی ایک فہرست دی گئی ہے۔

انڈرورلڈ ڈان داؤد جس پر بھارت میں دیگر حملوں کے علاوہ ممبئی میں1993 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے جو بھارت کی موسٹ وانٹیڈ کی فہرست میں چوٹی پر ہے لیکن پاکستان نے کبھی بھی داؤد کے اپنے یہاں چھپے رہنے کی بات قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکومت نے سنیچر کو ملک میں موجود دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کی ہے جس میں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا نام بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے 88 دہشت گردوں پر پابندی عائد کی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب پاکستان نے سرکاری طور سے ایک سرکاری حکم میں یہ قبول کیا ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details