بدھ کوانٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 141.5 روپے کا تھا جو جمعرات کو 147 روپے پر فروخت ہوا۔
پاکستانی کرنسی میں شدید گراوٹ - ڈالر
پاکستانی کرنسی میں شدید گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ ڈالر کی قدر میں گذشتہ روز شدید اضافہ دیکھا گیا اور مارکیٹ میں ڈالر 150 روپے کے نرخ پر بھی دستیاب نہیں تھا۔
پاکستانی کرنسی میں شدید گراوٹ
معروف صحافیہ غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'ڈالر 147 پر پہنچ چکا ہے، انتہائی سنگین صورتحال ہے، حکومت کے ہاتھ آئی ایم ایف نے باندھے ہوئے ہیں، ڈالر مافیا کی موج ہو رہی ہے'۔