لیکویڈ نیچرل گیس(ایل این جی )بدعنوانی کے معاملہ میں گرفتار سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد واقع ایک احتساب عدالت نے جمعہ کو 13دن کی حراست میں بھیج دیاہے۔
عباسی کوتیرہ دن کی حراست میں - shahid khaqan abbasi
پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد کی ایک ذیلی عدالت نے 13 دن کی حراست میں بھیج دیا ہے، جہاں ان سے پوچھ گچھ ہوگی۔
تصویر بشکریہ ٹوئیٹر
عباسی کو قومی احتساب بیورو(نیب )نے جمعرات کو گرفتار کیاتھا۔سابق وزیراعظم کوحراست کی میعاد پوری ہونے پر یکم اگست کو عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔