اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا - کلبھوشن جادھو

پاکستانی وزارت خارجہ کے افسر زاہد حافظ چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 17جون کو جادھو کو نظر ثانی درخواست دائر کرنے کے لئے بلایا گیا تھا، لیکن انہوں نے آنے سے انکار کردیا۔ ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ ان کی رحم کی درخواست کو ہی آگے بڑھا یا جائے۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 8, 2020, 8:26 PM IST

Updated : Jul 8, 2020, 9:23 PM IST

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنی جیل میں قید بھارتی بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھو کے معاملے میں بھارت کو دوسری بار قونصلر رسائی کی پیش کش کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان نے جادھو کی والدہ کو بھی بیٹے سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مسٹر جادھو نے نظر ثانی درخواست دائر کرنے سے انکار کردیا ہے اور چاہتے ہیں کہ ان کی رحم کی درخواست کو آگے بڑھایا جائے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے افسر زاہد حافظ چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 17جون کو مسٹر جادھو کو نظر ثانی درخواست دائر کرنے کے لئے بلایا گیا تھا، لیکن انہوں نے آنے سے انکار کردیا۔ ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ ان کی رحم کی درخواست کو ہی آگے بڑھا یا جائے۔

اس سے قبل پاکستان نے کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی عدالت انصاف(آئی سی جے)کے فیصلے کے تناظر میں مسٹر جادھو کیس پر نظرثانی کو یقینی بنانے کے لئے اقدام کررہا ہے۔

اس معاملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مجنونانہ ٹرائل کی بنیاد پر کلبھوشن جادھو کو سزائے موت دی گئی ہے اور انہیں اس بات کے لیے مجبور کیا گیا ہے کہ وہ نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے سے انکار کر دے۔

Last Updated : Jul 8, 2020, 9:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details