اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان نے افغانستان بارڈر عارضی طورپر بند کیا - پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان آئشہ فاروقی

پاکستان نے سلامتی اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے افغانستان کی سرحد سے ملحق تورخم بارڈر کو عارضی طورپر بند کردیا۔

پاکستان نے افغانستان بارڈر عارضی طورپر بند کیا
پاکستان نے افغانستان بارڈر عارضی طورپر بند کیا

By

Published : Jan 29, 2020, 9:29 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:54 AM IST


پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان آئشہ فاروقی نے کہا کہ

'افغانستان کی طرف سے پاکستان کی سرحد میں دو مورٹار داغے جانے کے دو گھنٹے بعد تورخم بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا'۔

ترجمان نے کہاکہ 'ہم نے یہ معاملہ افغانستان حکومت کے سامنے اٹھایا ہے اور انہیں حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ بارڈر کو جلد واپس کھولا جائے گا'۔

ایک صحافی کے مطابق تورخم بارڈر کے بند ہوجانے کی وجہ سے دونوں ممالک کی سرحدپر بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور بارڈر فی الحال بند ہے۔

اس کے علاوہ افغانستان کے حکام نے بھی سرحد کو بند کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ نانگرہار کے ترجمان آیت اللہ خوگیانی نے کہاکہ دونوں ممالک کے حکام کے بارڈر کو واپس کھولنے کے موضوع پر بات چیت جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رُکنیت کی قیمت چکانی پڑے گی

گزشتہ برس ستمبر میں پاکستان نے کہا تھا کہ دو طرفہ کاروباری سرگرمیوں کے پیش نظر تورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ پاکستان اور افعانستان 2600کلومیٹر کی سرحد شیئر کرتے ہیں اور پاکستانی فوج یہاں تعینات بھی رہتی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details