پاکستان کی فوج نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اس نے ایک بھارتی آبدوز کو گزشتہ ہفتے پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ٹویٹ پاک فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ 16 اکتوبر کو پیش آیا، جب پاک بحریہ کے ایک گشتی طیارے نے ایک بھارتی آبدوز کی موجودگی کا پتہ لگایا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے 16 اکتوبر کو بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور اسے پاکستانی سمندری حدوس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
پاک فوج نے کہا کہ موجودہ سکیورٹی منظر نامے کے پیش نظر پاکستانی بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے سخت نگرانی کر رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تیسرا ایسا واقعہ ہے جب کسی بھارتی آبدوز کا وقت سے پہلے ہی پتہ لگا لیا گیا اور اسے روک دیا گیا۔
فوج نے مبینہ واقعے کی ایک مختصر ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس طرح کا واقعہ آخری مرتبہ مارچ 2019 میں پیش آیا تھا، جب پاکستانی بحریہ نے ایک بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور اسے ملک کے سمندری حدوس میں داخل ہونے سے روک دیا۔
اس نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کی ایک اور کوشش نومبر 2016 میں ایک بھارتی آبدوز نے کی تھی جس کا سراغ لگا کر اسے پاکستان کے آبی علاقے سے باہر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: پاکستان طیارے کی مشتبہ نقل و حرکت پر بھارتی فوج الرٹ
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک فوٹو بھی شیئر کی ہے، لیکن ان کی اس تصویر کا مزاق پاکستان میں ہی سوشل میڈیا پر کافی اڑایا گیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ''پاکستان داخل ہوتی بھارتی آبدوز کا پیشگی سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام۔ پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتی بھارتی آبدوزکا سراغ لگانےپر پاک بحریہ کوسلام پیش کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
ملکی دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا پہلے ہی بہت معترف ہوں۔''