اردو

urdu

ETV Bharat / international

پشاور دھماکہ اپڈیٹ: حادثے میں اب تک 8 طلبا ہلاک، 136 زخمی

پاکستان کے پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد طلبا کی حالت تشویشناک ہے، اور اسپتال حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 27, 2020, 5:39 PM IST

Updated : Oct 27, 2020, 6:01 PM IST

پولیس اور ایک اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کی صبح شمال مغربی پاکستان کے شہر پشاور کے مضافات میں ایک مدرسے میں زبردست دھماکہ ہوا، جس میں تازہ اطلاعات کے مطابق 8 طلبا ہلاک، جبکہ 136 زخمی ہوئے ہیں۔

ویڈیو

پولیس افسر وقار عظیم نے بتایا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک عالم دین 'جامعہ زبیریہ' مدرسے کے مرکزی ہال میں اسلام کی تعلیمات کے بارے میں لیکچر دے رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ مدرسے میں کوئی بیگ چھوڑ کر چلا گیا تھا، جس کے کچھ منٹ بعد دھماکہ ہو گیا۔

جائے دھماکہ

ٹی وی فوٹیج میں مدرسے کے تباہ شدہ مین ہال کو دکھایا گیا ہے، جہاں بمباری کی گئی۔

ہال میں جا بجا ٹوٹے ہوئے شیشے کے ٹکڑے اور کے قالین پر خون کے داغ نظر آ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حملے میں کم از کم 5 کلو دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا تھا۔

دھماکے کے بعد مدرسے کے باہر لوگوں کا اجتماع

زخمی ہونے والے متعدد طلبا کی حالت تشویشناک ہے، اور اسپتال حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بم دھماکے میں مدرسے کے کچھ اساتذہ اور ملازمین زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Oct 27, 2020, 6:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details