اردو

urdu

ETV Bharat / international

medical reports of nawaz shairf: پاکستان: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی جانچ کے لیے بورڈ تشکیل - Four weeks bail from Lahore High Court for treatment

سابق وزیر اعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے چار ہفتے کی ضمانت (Four weeks bail from Lahore High Court for treatment) ملنے کے بعد پاکستان سے برطانیہ چلے گئے تھے۔

nawaz shairf
nawaz shairf

By

Published : Jan 15, 2022, 1:03 PM IST

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف (Pakistan Former Prime Minister Nawaz Sharif) کی صحت سے متعلق ان کے ڈاکٹر کی طرف سے جمع کرائے گئے طبی دستاویزات کی جانچ کے لیے محکمہ خصوصی صحت اور طبی تعلیم نے جمعہ کو ایک نو رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے۔

میڈیکل بورڈ بورڈ شریف کے ڈاکٹرز کی جانب سے جمع کرائے گئے طبی دستاویزات کی جانچ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ اسپیشل ہیلتھ سکریٹری کو پیش کرے گا۔

بورڈ وفاقی کابینہ کی ہدایات پر تشکیل دیا گیا ہے اور اس کا اجلاس پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد عارف نعیم نے طلب کیا ہے۔ ان میں پروفیسر غیاث النبی طیب، پروفیسر ثاقب سعید، پروفیسر شاہد حمید، پروفیسر بلال ایس محی الدین، پروفیسر عنبرین حامد، پروفیسر شفیق الرحمن، ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ شامل ہیں۔

بورڈ کے ارکان کا بنیادی کام نواز شریف کے ڈاکٹر کی طرف سے پیش کردہ رپورٹس کا جائزہ لینا اور سابق وزیراعظم کی جسمانی حالت اور پاکستان واپس لانے کی صلاحیت کے بارے میں ماہرانہ طبی رائے دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Fawad Chaudhry on Nawaz Sharif: نواز شریف کو پاکستان لانے کی تیاری


سابق وزیر اعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے چار ہفتے کی ضمانت ملنے کے بعد پاکستان سے برطانیہ چلے گئے تھے۔

میڈیکل بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ دنوں کے اندر اپنی رپورٹ/ ماہرین طبی رائے خصوصی سکریٹری صحت کو پیش کرے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details