چٹان کھسکنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب زیارت پہاڑ میں واقع چھ کانیں اچانک دھنس گئیں۔ اس واقعہ میں ابتدا میں صرف 12 افراد کی موت کی خبر تھی لیکن اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
راحت رسانی افسران نے کل رات اپنا کام روک دیا تھا جسے آج دوبارہ شروع کیا گیا۔ بچاؤ اہلکاروں نے اب تک مزید سات لاشیں برآمد کی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی ہے۔