اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: مسافر وین میں آتشزدگی سے 9 افراد ہلاک - حادثہ

حیدر آباد سے کراچی آنے والی ہائی ایس وین کو حادثہ ٹائی روڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیاجس کے نتیجے میں وین الٹ گئی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

sfd
sfd

By

Published : Sep 26, 2020, 10:29 PM IST

پاکستان میں کراچی سپرہائی وے نوری آباد کے نزدیک مسافر وین میں آگ لگ گئی۔ پاکستان میڈیا کے مطابق اس حادثے میں 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب حیدر آباد سے کراچی آنے والی ہائی ایس وین ٹائی روڈ ٹوٹنے کے سبب وین الٹ گئی۔ بعد ازاں اس میں آگ لگ گئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ نوری آباد کے نزدیک پیش آیا۔ اس مسافر وین میں تقریبا 22 افراد سوار تھے۔ ان میں سے 9 افراد کی موت ہو گئی۔

موٹروے پولیس کا عملہ راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہے۔ کچھ دیگر ریسکیو اداروں کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details