پاکستان کے ضلع سکھر کے پنو عاقل میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
اسلام آباد سے ملنے والی خبروں کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایک اینٹوں سے بھرا ہوا کھلا ٹرک جس میں 12 سے زائد افراد بھی سوار تھے وہ سانگھی کے علاقے کے قریب الٹ گیا۔
ٹرک الٹنے سے اس میں سوار مسافر سڑک پر گر پڑے اور اینٹیں ان پر آگریں جس کے باعث 11 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے-