اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: بس حادثہ میں 10 افراد ہلاک - پاکستان

پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں مسافر بس کے حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

Pakistan: 10 killed in bus accident
پاکستان: بس حادثہ میں 10 افراد ہلاک

By

Published : Apr 2, 2021, 4:49 AM IST

پولیس کے مطابق حادثہ لاڑکانہ میں بھینس کالونی کے قریب پیش آیا جہاں ایک مسافر بس الٹنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 بچے اور 5 مرد شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ بس حادثے کے 15 زخمیوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی کے قریب ٹریکٹر کو بچاتے وقت بس الٹ گئی۔ حادثے اتنا دردناک تھا کہ بس کو کاٹ کر زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کا نکالا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details