اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاک ترک فوجی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق - Counter-terrorism

پاکستان اور ترکی نے اپنے ہمہ جہت روابط کو فروغ دینے کے لئے انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

pakistan news military
پاک ترک فوجی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

By

Published : Jul 6, 2021, 11:16 AM IST

پاکستان اور ترکی نے اپنے ہمہ جہت روابط کو فروغ دینے کے ساتھ فوجی روابط میں تعاون بالخصوص تربیتی اور انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل امیت دندار نے ملاقات کی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

دونوں جانب سے فوجی روابط میں تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص تربیتی اور انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ترکی سے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

ترک کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی اور انسداد دہشت گردی میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ جی ایچ کیو آمد پر ترک کمانڈر کو گارڈآف آنر بھی پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:افغان فورسز طالبان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے لیے تیار

اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی سے کمانڈر جنرل امیت دندار نے ملاقات کی جس میں صدر نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے پُر عزم ہے، دونوں ممالک میں تربیتی تعاون معاہدے سے دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details